QR CodeQR Code

کویت پٹرولیم نے پاکستان میں آپریشنز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

25 Dec 2024 00:29

رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ غیرملکی ای اینڈ پی کمپنیاں گیس کے شعبے میں 2 ہزار 700 ارب روپے کے گردشی قرضے سے پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خلیجی کمپنی کویت پیٹرولیم نے پاکستان میں اپنے آپریشنز سمیٹنے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق کویت فارن پیٹرولیم ایکسپوریشن کمپنی (کفپیک) کی جانب سے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں اپنے آپریشنز کو سمیٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے لیے کمپنی نے تقریباَ 6 کروڑ مالیت کے کلیدی اثاثے پاکستان ایکسپلوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو فروخت کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ غیرملکی ای اینڈ پی کمپنیاں گیس کے شعبے میں 2 ہزار 700 ارب روپے کے گردشی قرضے سے پریشان ہیں۔

 
اس میں 60 کروڑ ڈالرز سمیت 1 ہزار 500 ارب روپے ملکی و غیرملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے پھنسے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے ادائیگی نہ کرنا بتائی گئی، اس کے علاوہ ای اینڈ پی پالیسی 2012ء میں ترمیم کی منظوری میں ایک سال کی تاخیر بھی کویتی کمپنی کے اس فیصلے کی وجہ بنی، خلیجی کمپنی پاکستان میں اپنے اثاثوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1180259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180259/کویت-پٹرولیم-نے-پاکستان-میں-آپریشنز-ختم-کرنے-کا-فیصلہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com