یمن کو روکنا امریکہ کیلئے مشکل ثابت ہو رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل
24 Dec 2024 23:16
امریکی اخبار " وال سٹریٹ جرنل " نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے سینکڑوں حملوں اور بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کے باوجود یمن نے تجارتی بحری جہازوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ساتھ ہی اسرائیل پر میزائل حملے بھی جاری ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار " وال سٹریٹ جرنل " نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے سینکڑوں حملوں اور بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کے باوجود یمن نے تجارتی بحری جہازوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیل پر میزائل حملے بھی جاری ہیں۔ امریکی اخبار نے مزید کہا کہ یمن مسلسل عالمی تجارت میں خلل ڈال رہا ہے، جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ یمنی فوج کا موقف ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ میں لڑائی بند نہیں کرتا، حملے جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1180240