صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 12 ہزار سے زائد فلسطینی طلباء شہید ہوئے ہیں، رپورٹ
24 Dec 2024 17:48
فلسطین کے محکمہ تعلیم نے آج منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے طلباء کی تعداد 12701 سے تجاوز کر گئی ہے اور 20702 زخمی ہوئے ہیں جب کہ مغربی کنارے میں 119 طلباء شہید اور 649 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے کے علاوہ 542 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 12,820 طلباء شہید اور 21,351 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین کے محکمہ تعلیم نے آج منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے طلباء کی تعداد 12701 سے تجاوز کر گئی ہے اور 20702 زخمی ہوئے ہیں جب کہ مغربی کنارے میں 119 طلباء شہید اور 649 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے کے علاوہ 542 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں 619 اساتذہ اور منتظمین شہید اور 3,831 زخمی ہوئے اور مغربی کنارے میں 158 سے زیادہ کو گرفتار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1180179