طلباء مہم کی ہر سطح پر حمایت کرینگے، سید علی رضوی
24 Dec 2024 13:45
صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ہم ہی متحد ہوئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارے حقوق پر شب خون نہیں مار سکتی۔ حکمراں ہمارے مسائل ہماری دہلیز پر حل کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہاہے کہ ٹنلز اور شغرتھنگ شاہراہ کی تعمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، طلبہ تنظیم نے جس مہم کا آغاز کیا ہے وہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، ہم طلباء کی پشت پر کھڑے ہونگے، آج تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں تو اس کی بنیادی وجہ ہماری نااتفاقی ہے، کاش ہم قوم بن کر جدوجہد کرتے تو اب تک ہمارے مسائل حل ہوچکے ہوتے، ہمارا المیہ یہ رہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے پیچھے لگے رہتے ہیں اور کبھی قومی منصوبوں کی تعمیر کیلئے منظم اور مشترکہ جدو جہد نہیں کی، جس کی وجہ سے ہم مسائل کا رونا رو رہے ہمیں۔ اپنی صفوں میں چھپے دشمنوں کو تلاش کرنا ہوگا ہمارے دشمن ہمارے اندر موجود ہیں، طلبہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، ہم ان کی ہر سطح حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1180119