QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا بلوچستان میں قومی جرگہ مسائل سے نجات کی سنگ میل ہوگی، زاہد اختر

23 Dec 2024 16:39

کوئٹہ میں وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر زاہد ریکی نے کہا کہ ایوان کے اندر و باہر مسئلہ بلوچستان اور اسکے حل کے حوالے سے پورے ملک میں توانا آواز اٹھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر زاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر کو منعقد ہونے والا گرینڈ قومی قبائلی مشاورت مسائل سے نجات کی سنگ میل ثابت ہوگی۔ کوئٹہ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مسئلہ بلوچستان اور اہل بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل، سیکیورٹی فورسز و حکمرانوں اور مقتدر قوتوں کی لوٹ مار، نااہلی و ناکامی سے نجات کیلئے 29 دسمبر کو گرینڈ قومی قبائلی مشاورت کر رہی ہے۔ جو مسائل سے نجات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایوان کے اندر و باہر مسئلہ بلوچستان اور اس کے حل کے حوالے سے پورے ملک میں توانا آواز اٹھا رہی ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ملک بھر میں اہل بلوچستان اور مظالم زیادتیوں کے خلاف توانا آواز بن چکے ہیں۔ مسائل کو بنیاد بناکر حق دو بلوچستان تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1179980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179980/جماعت-اسلامی-کا-بلوچستان-میں-قومی-جرگہ-مسائل-سے-نجات-کی-سنگ-میل-ہوگی-زاہد-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com