پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2495 پوائنٹس کا اضافہ
23 Dec 2024 13:17
پیر کو کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 133 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 495 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 9 پر آ گیا۔ پیر کو کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 133 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1179934