دیامر کے جنگلات کے تحفظ کیلئے ورکنگ پلان پر عملدرآمد لازمی ہے، وزیر اعلیٰ
21 Dec 2024 22:08
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدرآمد دیامر کے علماء اور عوام کا مطالبہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدرآمد دیامر کے علماء اور عوام کا مطالبہ ہے۔ دیامر کے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ورکنگ پلان پر من و عن عملدرآمد لازمی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سیکریٹری جنگلات ورکنگ پلان پر عملدرآمد شروع کریں۔ جو کمپارٹمنٹ تیار ہیں ان کا مارکنگ آرڈر جاری کیا جائے۔ دیامر کی کمیونٹی اور علمائے کرام ورکنگ پلان پر قانون کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے بچنے کیلئے محکمے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ: 1179675