QR CodeQR Code

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر ساجد علی بیگ کا الیکشن لڑنے کا اعلان

21 Dec 2024 22:06

گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن کے حوالے سے فیملی کے یوتھ فورم کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام یوتھ نے آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے پر اتفاق کیا، اس سلسلے میں حلقہ 2 گلگت سے ساجد علی بیگ کو اپنا نمائندہ نامزد کیا گیا


اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر ساجد علی بیگ نے جی بی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن کے حوالے سے فیملی کے یوتھ فورم کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام یوتھ نے آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے پر اتفاق کیا، اس سلسلے میں حلقہ 2 گلگت سے ساجد علی بیگ کو اپنا نمائندہ نامزد کیا گیا۔ اس حوالے سے بہت جلد فیملی کے اکابرین اور بڑوں سے مشورہ کے بعد جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔ اور تمام ممبران کا اجلاس طلب کر کے اتفاق رایے سے فیصلے کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1179674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179674/مرکزی-انجمن-امامیہ-گلگت-بلتستان-کے-صدر-ساجد-علی-بیگ-کا-الیکشن-لڑنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com