دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
21 Dec 2024 19:36
ترجمان کا کہنا ہے کہ دمشق میں 15 دسمبر کو داؤد بیطرف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، داؤد بیطرف ایرانی سفارتخانے کے ٹیکنیکل اسٹاف کے ممبر تھے۔
اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ تہران میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں بتایا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے کا اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دمشق میں 15 دسمبر کو داؤد بیطرف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ اسماعیل بقائی کا مزید کہنا ہے کہ داؤد بیطرف ایرانی سفارتخانے کے ٹیکنیکل اسٹاف کے ممبر تھے۔
خبر کا کوڈ: 1179645