حماس اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلاء اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبردار ہو گئی، عرب میڈیا کا دعویٰ
18 Dec 2024 19:24
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس بیمار، عمر رسیدہ اور خواتین فوجی یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہو گئی اور حماس نے عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی قطر اور ترکیہ منتقلی کی بھی حامی بھر لی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبردار ہو گئی ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس بیمار، عمر رسیدہ اور خواتین فوجی یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہو گئی اور حماس نے عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی قطر اور ترکیہ منتقلی کی بھی حامی بھر لی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1179093