QR CodeQR Code

پاکستان ہمیشہ یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کریگا، شہباز شریف

17 Dec 2024 22:04

متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر بھی مشکور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ متحدہ عرب امارات کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے 53ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات خوشحالی اور ترقی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشکل وقت میں یو اے ای کی امداد اور تعاون کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر بھی مشکور ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا، پاکستان کے لیے ویزا کی بحالی پاکستانیوں سے محبت کی عکاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 1178925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178925/پاکستان-ہمیشہ-یو-اے-کی-علاقائی-سالمیت-اور-خود-مختاری-حمایت-کریگا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com