حکومت کو کسی سے نہیں خود سے مسئلہ ہے، فیصل واوڈا
12 Dec 2024 00:18
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق گورنر سندھ بچوں کی قسم کھا کر بولیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں، انہوں نے پلیٹ لیٹس سے متعلق رول ادا کیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی سے نہیں خود سے مسئلہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ محمد زبیر بچوں کی قسم کھا کر بولیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں، محمد زبیر نے پلیٹ لیٹس سے متعلق رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میاں جاوید لطیف کے مطابق مجبوری میں حکومت بنائی گئی تو آپ کو کس نےروکا تھا۔؟ نواز شریف کیوں خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، حکومت کو کسی سے کوئی مسئلہ نہیں خود سے ہے۔
خبر کا کوڈ: 1177839