QR CodeQR Code

پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان رابطے بحال ہو گئے، نجی ٹی وی

11 Dec 2024 21:27

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز اسپیکر نے دی، ان کی تجویز کو پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز اسپیکر نے دی، ان کی تجویز کو پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے، مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناو میں کمی لانا ہو گا اور فریقین جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1177814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177814/پی-ٹی-آئی-اور-وفاقی-حکومت-کے-درمیان-رابطے-بحال-ہو-گئے-نجی-وی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com