QR CodeQR Code

عمران خان نے 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، علیمہ خان

10 Dec 2024 19:50

عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ”کفر کا نظام چل سکتا ہے، لیکن ظلم کا نہیں“، ہم اس نظام کو قبول نہیں کریں گے، 9 مئی کے بعد اب 26 نومبر کا مطالبہ بھی مطالبات میں شامل کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، پشاور سمیت دنیا بھر میں کارکنان دعا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بات چیت کے دوران پتہ چلا کہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم نہیں تھا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں کتنی شہادتیں ہوئیں اور کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں؟ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی کو علم نہیں تھا کہ کتنے کارکنان لاپتہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک 200 سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں، وہ لاپتہ کارکنان کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ”کفر کا نظام چل سکتا ہے، لیکن ظلم کا نہیں“، ہم اس نظام کو قبول نہیں کریں گے، 9 مئی کے بعد اب 26 نومبر کا مطالبہ بھی مطالبات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں رقوم بھیجنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، دونوں سانحات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے بغیر تحقیقات ممکن نہیں، گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے، غیرقانونی مقدمات فوری ختم کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1177590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1177590/عمران-خان-نے-15-دسمبر-کو-یوم-شہداء-کا-دن-مقرر-کرنے-اعلان-کیا-ہے-علیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com