QR CodeQR Code

صیہونی فورسز کی غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، مزید 100 فلسطینی شہید

1 Dec 2024 21:41

درایں اثناء جنگ بندی مذاکرات کے لیے حماس کا وفد مصر میں موجود ہے، اسرائیلی صدر نے جنگ بندی بات چیت جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کل سے اب تک مزید سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب یمن سے حوثی مجاہدین نے وسطی اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ درایں اثناء جنگ بندی مذاکرات کے لیے حماس کا وفد مصر میں موجود ہے، اسرائیلی صدر نے جنگ بندی بات چیت جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لبنان کی طرح غزہ میں بھی جلد جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1176052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1176052/صیہونی-فورسز-کی-غزہ-کے-پناہ-گزین-کیمپوں-پر-بمباری-مزید-100-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com