پہ ٹی آئی کا احتجاج اسلام آباد پولیس کو 33 کروڑ روپے میں پڑا، رپورٹ
28 Nov 2024 18:00
کنٹینرز کو لگائے ہوئے آج ساتواں روز ہو گیا جب کہ تاحال ان کنٹینرز کے اخراجات پولیس کے ذمے بڑھتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 7 دنوں میں آج تک 7 کروڑ 28 لاکھ روپے کے اخراجات بن چکے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 3 یوم کا احتجاج پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 24 مختلف مقامات سے سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔ اسلام آباد پولیس کے کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1175384