بہیمانہ فائرنگ سے کارکنوں کا قتل قومی المیہ ہے، تحریک انصاف
28 Nov 2024 17:46
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے نہتےّ شہریوں کے مجرمانہ قتلِ عام میں ملوث حکومتی کرداروں کے تعیّن کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حکومتی درندوں کی بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کارکنان کا قتل قومی المیہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے بچوں، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سمیت لاکھوں پرامن پاکستانیوں پر گولیوں کی وحشیانہ بوچھاڑ کے حکومتی اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175380