QR CodeQR Code

پی بی 36 کی ری پولنگ کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، سعید لانگو

26 Nov 2024 20:24

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید لانگو نے کہا کہ پی بی 36 میں امن و امان کا بہانہ بنا کر سابق وزیر داخلہ کو فائدہ پہنچانے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کو منتقل کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے رہنماء اور پی بی 36 کے امیدوار سعید لانگو کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں ری پولنگ کے عمل کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پولنگ اسٹیشنز کو تبدیل کرکے سابق وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جے یو آئی رہنماء سعید احمد لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قلات کی صوبائی نشست پر دوبارہ پولنگ کو بلاوجہ متنازعہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پہلے 23 نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا، پھر انتظامیہ اور حکومت کی مداخلت پر تاریخ تبدیل کرکے 1 دسمبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی بی 36 قلات کے عوام ایک ماہ سے زائد کے عرصے سے نمائندگی سے محروم ہیں۔ امن و امان کا بہانہ بنا کر سابق وزیر داخلہ کو فائدہ پہنچانے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ 7 پولنگ اسٹیشنز کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کو یکم اگست کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ مگر اس کے باوجود ساںق وزیر داخلہ اب بھی تمام مراعات اور تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے اس ماہ کی تنخواہ بھی نکالی ہے۔ انہیں تنخواہ اور مراعات دینا توہین عدالت اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت دوبارہ پولنگ کو متنازعہ نہ بنائے۔ الیکشن کمیشن قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 1175014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175014/پی-بی-36-کی-ری-پولنگ-کو-متنازعہ-بنایا-جا-رہا-ہے-سعید-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com