مظاہرین پر گولیاں برسائی گئیں، دو کارکن جاں بحق ہوئے، تحریک انصاف
26 Nov 2024 10:34
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر واضح کرتی ہے کہ ہمارے کارکن مکمل طور پر نہتے اور پرامن ہیں، تشدد نہ ہمارا راستہ ہے اور نہ ہی کبھی ہم نے اس کا سہارا لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی تمام تر فسطائیت اور ظلم کے باوجود گذشتہ ڈھائی سال کی طرح آج بھی مکمل طور پر پرامن ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر حالات کو کشیدگی اور تصادم کی جانب دھکیل رہی ہے۔ پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر واضح کرتی ہے کہ ہمارے کارکن مکمل طور پر نہتے اور پرامن ہیں، تشدد نہ ہمارا راستہ ہے اور نہ ہی کبھی ہم نے اس کا سہارا لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی تمام تر فسطائیت اور ظلم کے باوجود گذشتہ ڈھائی سال کی طرح آج بھی مکمل طور پر پرامن ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174891