QR CodeQR Code

ممکنہ اسرائیلی حملے کے خطرے کا جائزہ لینے کیلئے عراقی پارلیمنٹ کا غیرمعمولی اجلاس

24 Nov 2024 11:04

اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق جنگ کا خواہاں نہیں اور وہ اپنی نپی تُلی پالیسی سے جنگ روکنے کی کوشش کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ "محمود المشهدانی" نے کہا کہ سوموار کو ہماری پارلیمنٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں عراقی سرزمین پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے خطرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں بعض آشکار اور کچھ مخفی مسائل اٹھائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا جا رہا ہے جب عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے گزشتہ جمعے اس امر کی وضاحت کی کہ اسرائیل نے عراق کو حملے کی دھمکی دی ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ عراق جنگ کا خواہاں نہیں اور وہ اپنی نپی تُلی پالیسی سے جنگ روکنے کی کوشش کرے گا۔ دوسری جانب یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ عراق کی مقاومت اسلامی نے گزشتہ ایک ماہ میں سینکڑوں بار صیہونی عسکری ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عراق کا استقامتی محاذ متعدد مرتبہ اسرائیل کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ اس محاذ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم اسرائیل پر اپنے حملوں میں تیزی لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1174454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174454/ممکنہ-اسرائیلی-حملے-کے-خطرے-کا-جائزہ-لینے-کیلئے-عراقی-پارلیمنٹ-غیرمعمولی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com