QR CodeQR Code

حکومت دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، ڈاکٹر محمد علی جوہر

21 Nov 2024 23:34

جمعیت اہلحدیث سکردو کے عالم دین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاراچنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں، ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، دہشت گردانہ حملوں میں ملوث افراد کسی بھی صورت میں رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت اہلحدیث بلتستان کے نامور عالم دین ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا ہے کہ پاراچنار کے مسافروں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن ہیں، ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، دہشت گردانہ حملوں میں ملوث افراد کسی بھی صورت میں رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ہمیں باہمی اتحاد اتفاق کے ذریعے ایسے ناپاک عزائم رکھنے والے عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا، اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، یہاں تو ایک نہیں دو نہیں 81 انسانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔

 
 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب یا مسلک بے گناہ افراد کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ تمام مذاہب اور مسالک احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں، جن لوگوں نے بے گناہ مسافروں کو راہوں میں شہید کیا ہے ان کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہے، یہ لوگ درندے ہیں ایسے عناصر اللہ کے عذاب سے بچ نہیں پائیں گے. ہماری دعا ہے کہ بے گناہ مسافروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو اللہ تعالیٰ غرق کرے اور ہمیں ایسے انسان اور انسانیت دشمن عناصر کی سازشوں کو سمجھنے کی توفیق عنایت کرے۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 1173978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173978/حکومت-دہشتگردوں-کیخلاف-فیصلہ-کن-کارروائی-کرے-ڈاکٹر-محمد-علی-جوہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com