QR CodeQR Code

لینڈ ریفارمز پر حکومت نے کوئی سنجیدہ مذاکرات نہیں کیے، کاظم میثم

21 Nov 2024 07:58

ایک انٹرویو میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ہم لینڈ ریفارمز بل کو بغیر ترامیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس بل کے تحت گلگت بلتستان، خاص طور پر بلتستان کے پہاڑ، مکمل طور پر حکومت کی ملکیت قرار دیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل پر حکومت کی جانب سے تاحال اپوزیشن کے ساتھ کوئی سنجیدہ مذاکرات نہیں کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بننے والی ہر حکومت خطے کی نمائندگی کے بجائے وفاق کی ترجمانی کرتی ہے۔ ایک انٹرویو میں کاظم میثم نے کہا کہ ہم لینڈ ریفارمز بل کو بغیر ترامیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس بل کے تحت گلگت بلتستان، خاص طور پر بلتستان کے پہاڑ، مکمل طور پر حکومت کی ملکیت قرار دیے گئے ہیں۔

 
 انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اسلامی تحریک بلتستان نے بھی اس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بعض معاملات پر ہمیں بھی اعتراضات ہو سکتے ہیں، لیکن یونیورسٹی میں موجود مسائل پر بات کرنے کا حکومتی طریقہ کار مناسب نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1173833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173833/لینڈ-ریفارمز-پر-حکومت-نے-کوئی-سنجیدہ-مذاکرات-نہیں-کیے-کاظم-میثم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com