عراقی مزاحمتی ڈرون کا مقبوضہ ایلات پر حملہ
18 Nov 2024 20:22
عراقی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اسنے آج صبح مقبوضہ فلسطینی بندرگاہ ایلات میں واقع ایک اہم صہیونی ہدف کو نشانہ بنایا ہے
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے ایک ویڈیو شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج صبح مقبوضہ فلسطینی بندرگاہ ام الرشاش (ایلات) میں واقع ایک اہم صیہونی ہدف کو اپنے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے یہ آپریشن فلسطینی و لبنانی عوام و مزاحمت کی حمایت اور غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے جواب میں انجام دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1173335