QR CodeQR Code

ہم غزہ میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کے سخت خلاف ہیں، اتمار بن گویر

16 Nov 2024 12:26

غاصب صیہونی رژیم کے انتہاپسند وزیر اندرونی سلامتی نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے کسی بھی قسم کی انسانی امداد کی ترسیل کے سخت خلاف ہے، حتی بھوک سے بلکتے عام شہریوں کیلئے بھی!


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے انتہاپسند وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر (Itamar Ben-Gvir) نے ایک بار پھر غزہ کو انسانی امداد کی مکمل بندش کا مطالبہ کیا ہے۔

صہیونی میڈیا نیشنل نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اتمار بن گویر نے کہا کہ وہ حماس کے ساتھ جنگ ​​کے دوران غزہ میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد بھیجنے کے سخت خلاف ہے۔ انتہاپسند صیہونی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جب تک ہمارے یرغمالی (قیدی) غزہ میں موجود ہیں، ہمیں اس علاقے میں ذرہ برابر امداد نہیں جانے دینا چاہیئے، یہاں تک کہ بھوک سے بلکتے عام شہریوں کے لئے بھی کوئی رعایت نہیں دینی چاہیئے!

واضح رہے کہ امسال ستمبر میں غزہ میں موجود 6 اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کے بعد بن گویر نے مطالبہ کیا تھا کہ تل ابیب، انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے مکمل طور پر روک دے۔


خبر کا کوڈ: 1172881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172881/ہم-غزہ-میں-کسی-بھی-قسم-کی-انسانی-امداد-کے-سخت-خلاف-ہیں-اتمار-بن-گویر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com