QR CodeQR Code

مقبوضہ حیفا ایک مرتبہ پھر مزاحمتی میزائلوں کے نشانے پر

15 Nov 2024 23:50

وحشیانہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں لبنانی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ حیفا کی خلیج کو ایک مرتبہ پھر دسیوں بھاری میزائلوں کیساتھ نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ کم از کم نقصان کے اعتراف کی پالیسی پر گامزن اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر کم از کم 3 بھاری میزائل کریات آتا کے علاقے میں آ گرے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس میزائل حملے میں کم از کم 1 آباد کار صرف ''زخمی'' ہوا ہے۔ ادھر قابض اسرائیلی فوج نے بھی اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائی مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب کی گئی جبکہ مزید 5 حملوں میں متعدد غیرقانونی صہیونی بستیوں کے خلاف دسیوں تباہ کن میزائل  فائر ہوئے جن میں سے متعدد کو روکا جا سکا تاہم متعدد دیگر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

ادھر اپنے ایک بیان میں لبنانی اسلامی مزاحمت کا بھی کہنا تھا کہ اس کے مجاہدین نے بیروت کے جنوبی مضافات پر ہونے والے انسانیت سوز صیہونی حملوں کے جواب میں متعدد غیرقانونی صہیونی بستیوں کو بھاری میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں کے خلاف جاری مزاحمتی کارروائیاں بتدریج تیز تر ہوتی جائیں گی!


۔

۔

۔


خبر کا کوڈ: 1172801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172801/مقبوضہ-حیفا-ایک-مرتبہ-پھر-مزاحمتی-میزائلوں-کے-نشانے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com