QR CodeQR Code

مودی حکومت کی امتیازی پالیسی سے کشمیری نوجوانوں کے مستقل کو خطرہ لاحق ہے، محبوبہ مفتی

15 Nov 2024 10:09

ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری نوجوانوں کے مستقبل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں پر غیر کشمیریوں کی بھرتی کی مودی حکومت کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کشمیری نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیری نوجوانوں کے مستقبل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پہلے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مودی حکومت کی امتیازی اور کشمیر دشمن پالیسیوں کے باعث لاکھوں انتہائی باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان کو ان کے جائز حقوق اور ملازمتوں کے مواقع سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی بجائے، انہیں ان کے بنیادی حقوق سے ہی محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان مسائل کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1172676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172676/مودی-حکومت-کی-امتیازی-پالیسی-سے-کشمیری-نوجوانوں-کے-مستقل-کو-خطرہ-لاحق-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com