عراقی مزاحمت کیجانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمال وجنوب میں کامیاب ڈرون حملے
14 Nov 2024 23:07
صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال و جنوب میں واقع اہم صہیونی اہداف کیخلاف عراقی مزاحمت کے کامیاب ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے شمال و جنوب میں واقع غاصب اسرائیلی رژیم کے اہم عسکری اہداف کے خلاف عراقی مزاحمتی محاذ کے کامیاب ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔
ادھر اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمتی محاذ نے غاصب صیہونی رژیم کے اہم اہداف کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں کے تسلسل پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے لبنان و غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام و ان کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت اور غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری ان کی نسل کشی کے خلاف، مقبوضہ فلسطینی بندرگاہ ایلات میں واقع ایک اہم صہیونی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایلات پر حملہ آور 2 ڈرون طیاروں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1172606