اس بار احتجاج کیلئے ساری پارٹی لیڈرشپ باہر نکلے گی، شعیب شاہین
13 Nov 2024 23:28
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت نے پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے سوا کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اس بار احتجاج کے لیے پارٹی کی ساری لیڈرشپ باہر نکلے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے سوا کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا ہے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی بنا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ اس بار احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کی ساری لیڈرشپ باہر نکلے گی۔
خبر کا کوڈ: 1172471