QR CodeQR Code

کشمیری عوام نے 5 اگست 2019ء کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کیا، عمر عبداللہ

5 Nov 2024 12:47

انہوں نے اسمبلی سے خطاب میں 5 اگست کے مودی حکومت کے اقدامات پر براہ راست موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اسمبلی جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کشمیری عوام نے دفعہ370 کی منسوخی کو قبول نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے 5 اگست 2019ء کے مودی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی سے خطاب میں 5 اگست کے مودی حکومت کے اقدامات پر براہ راست موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اسمبلی جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ کشمیری عوام نے مودی حکومت کے ان یکطرفہ اقدامات کی کبھی حمایت نہیں کی اور اگر کشمیریوں نے اس فیصلے کو تسلیم کیا ہوتا تو آج سیاسی منظر نامہ اور انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 1170815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170815/کشمیری-عوام-نے-5-اگست-2019ء-کے-مودی-حکومت-غیر-قانونی-اقدامات-کو-تسلیم-نہیں-کیا-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com