مزاحمتی محاذ کے میزائل حملے جاری، مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں کم از کم 19 غاصب صیہونی "زخمی"
2 Nov 2024 18:53
غاصب صیہونی رژیم کے سرکاری ذرائع نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مرکز الطیرہ میں مزاحمتی محاذ کیجانب سے داغے گئے تباہ کن میزائلوں کے آ گرنے سے کم از کم 19 غاصب صیہونی زخمی ہو گئے ہیں!
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مرکز الطیرہ میں ایک عمارت پر تباہ کن میزائل کے براہ راست آ لگنے سے 19 غاصب صیہونی "صرف زخمی" ہوئے ہیں۔
ادھر غاصب اسرائیلی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہم نے لبنان سے تل ابیب کے شمال کی جانب داغے گئے کم از کم 3 تباہ کن میزائلوں کو ٹریک کیا جن میں سے "بعض" کو روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب تل ابیب کے شمال میں واقع علاقوں میں وسیع سائرن بجتے رہے۔خبر کا کوڈ: 1170357