QR CodeQR Code

ایران، جرمن شہریت کے حامل دہشت گرد کو پھانسی دیدی گئی

1 Nov 2024 01:22

ایرانی حکام نے جرمن وزارت خارجہ کو واضح کیا کہ دہشت گردی کے مجرم کو جرمن پاسپورٹ سمیت کوئی طاقت سزا سے نہیں بچا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایرانی نژاد جرمن شہری کو موت سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے پھانسی دیدی گئی۔ میڈیا کے مطابق عدالت کے حکم پر جمشید شار مہد کو 28 اکتوبر کو پھانسی دی گئی تھی، ایرانی نژاد جرمن شہری پر دہشتگردی کے سنگین الزامات عائد تھے، جمشید شار مہد امریکا میں مقیم تھے، جہاں سے دہشت گردوں کو رقوم، اھداف، اسلحہ اور پشت پناہی فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ایران میں شہریوں اور مسلح فورسز کیخلاف کاروائیوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ وہاں سے آن لائن ایران میں دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے اعلانیہ ویڈیوز بھی جاری کرتے تھے، انہیں 2020 میں دبئی سے اغوا کرکے ایران منتقل کیا گیا۔

 
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی نژاد جرمن شہری کو سزائے موت کے بعد جرمنی نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کے بعد ایرانی ناظم الامور کو بھی طلب کر لیا تھا۔علاوہ ازیں جرمنی کی جانب سے ایران کے 3 قونصل خانوں کو بھی بند کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں تمام ایرانی قونصل خانے بند کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام نے جرمن وزارت خارجہ کو واضح کیا کہ دہشت گردی کے مجرم کو جرمن پاسپورٹ سمیت کوئی طاقت سزا سے نہیں بچا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 1170016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170016/ایران-جرمن-شہریت-کے-حامل-دہشت-گرد-کو-پھانسی-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com