پاراچنار میں حکومتی رٹ ناکام ہوچکی ہے، سید فخر نقوی
31 Oct 2024 15:28
آئی ایس او کے مرکزی صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بند راستوں کو نہ کھولا گیا تو انسانی المیہ کا خدشہ ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے قیام کو یقینی بنائیں اور پاراچنار کے راستوں کو جلد از جلد کھولا جائے۔
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فخر عباس نقوی نے کہا ہے کہ پاراچنار میں حکومتی رٹ ناکام ہوچکی ہے، پاراچنار کے عوام کو ایک بار پھر حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔ تعلیمی ادارے بند اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی دن سے بند راستوں کو نہ کھولا گیا تو انسانی المیہ کا خدشہ ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے قیام کو یقینی بنائیں اور پاراچنار کے راستوں کو جلد از جلد کھولا جائے۔
خبر کا کوڈ: 1169898