QR CodeQR Code

جنگ میں ہمیں بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا برملاء اعتراف

27 Oct 2024 22:44

غاصب صیہونی رژیم کے چیف آف اسٹاف کا کہنا کہ صیہونی رژیم جس جنگ میں داخل ہوئی ہے، اُسے اسکی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی چیف آف اسٹاف ہرزی ہالوی نے اعلان کیا ہے کہ جنگ، جس میں ہم "اپنی سرزمین" کی "آزادی" کے لئے داخل ہوئے ہیں، ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ غاصب صیہونی آرمی چیف نے زور دیتے ہوئے واضح الفاظ میں اعتراف کیا کہ ہمیں "بھاری اور دردناک" جانی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ہرزی ہالوی نے کہا کہ ہم (اسرائیلی) قیدیوں کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ ایک فوری فوجی مقصد ہے۔
 

واضح رہے کہ کم از کم جانی نقصان کے اعتراف کی پالیسی پر گامزن غاصب صیہونی رژیم نے سرکاری اعداد و شمار جاری کرتے ہوتے گزشتہ شب ہی اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ و لبنان میں اس کے 13 فوجی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر غاصب صیہونی حزب اختلاف کے رہنماء یائیر لیپڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ جنگ (غزہ) کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 11 ہزار اسرائیلی فوجی زخمی اور 890 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ شب کے اسرائیلی اعلان میں کہا گیا ہے کہ صرف غزہ کی پٹی کے خلاف زمینی حملے میں، آغاز سے لے کر اب تک، کل 5 ہزار 150 اسرائیلی فوجی "زخمی" ہوئے ہیں، جن میں سے 764 کی حالت نازک ہے۔


خبر کا کوڈ: 1169130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1169130/جنگ-میں-ہمیں-بھاری-جانی-نقصان-ہو-رہا-ہے-اسرائیلی-آرمی-چیف-کا-برملاء-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com