QR CodeQR Code

صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

21 Oct 2024 11:52

کابینہ اور دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دستاویز کو دستخط کیلئے صدر کو بھجوایا تھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹیفکیشن پر دستخط کیے، جسکے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی، جس میں حکومت نے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت ثابت کی۔ کابینہ اور دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دستاویز کو دستخط کے لیے صدر کو بھجوایا تھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹیفکیشن پر دستخط کیے، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی میں شق وار منظوری کیلئے ووٹنگ کروائی گئی، اس دوران 225 ارکان نے تمام 27 شقوں کی شق وار منظوری دی۔ شق وار منظوری کے بعد وزیر قانون نے آئینی ترمیم باضابطہ منظوری کیلئے ایوان کے سامنے پیش کی، جس کے بعد ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کی گئی، نواز شریف نے ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں سب سے پہلے ووٹ دیا۔

اس سے قبل سینیٹ سے منظوری کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی سے شق وار منظوری کیلئے آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی تھی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ارکان نے کھڑے ہوکر ووٹ کیا، ترمیم کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیئے جبکہ 12 ارکان اسمبلی نے ترمیم پیش کرنے کی مخالفت کی۔ ملکی ایوان بالا (سینیٹ) نے دوتہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی تھی۔ سینیٹ میں آئینی ترامیم کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، حکومت کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 ووٹ آئے۔ ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبیلو ایم کے ارکان ایوان سے چلے گئے تھے۔

آئینی ترامیم:


خبر کا کوڈ: 1167706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167706/صدر-مملکت-کے-دستخط-بعد-26-ویں-ا-ئینی-ترمیم-کا-گزٹ-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com