قابض صیہونی رژیم کیجانب سے ضاحیہ پر ایک مرتبہ پھر بمباری
7 Oct 2024 16:22
غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ شب بیروت کے جنوبی علاقے میں ایک مرتبہ پھر شدید بمباری کی ہے
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر ایک مرتبہ پھر شدید بمباری کی ہے۔
اس حوالے سے غاصب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ان حملوں میں حزب اللہ لبنان کے انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر اور ہتھیاروں کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے تاہم عرب چینل المیادین کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ شب بیروت کے علاقے الحدث میں السان تیریز اور المیکانیک نامی محلوں میں اپنے متعدد حملوں کے دوران رہائشی عمارتوں اور گیس اسٹیشنوں و پٹرول پمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں حملے کے مقام پر گیس سلینڈروں کے پھٹنے کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1164959