خطہ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے، سید عباس عراقچی
24 Sep 2024 22:55
اپنے اطالوی ہم منصب سے ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ صیہونی رژیم کے حامیوں کی ذمے داری ہے کہ وہ بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں افراد کی شہادت کی وجہ بننے والے ان صیہونی حملوں کو بند کروائیں۔
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" ایک ماہر وفد کے ہمراہ نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آج اپنے اطالوی ہم منصب "انٹونیو تاجانی" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے لبنان پر صیہونی حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطہ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک صیہونی رژیم کے حملوں کو نہیں رکوا رہے اس لئے وہ نتائج کے خود ذمے دار ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے اٹلی اور بعض دیگر ممالک کے مطالبے کا ذکر کیا۔ اس بابت انہوں نے کہا کہ یہ صیہونی رژیم کے حامیوں کی ذمے داری ہے کہ وہ بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں افراد کی شہادت کی وجہ بننے والے ان صیہونی حملوں کو بند کروائیں۔
خبر کا کوڈ: 1162180