QR CodeQR Code

غزہ، ایک اور فلسطینی اسکول پر اسرائیلی بمباری

22 Sep 2024 19:30

غاصب اسرائیلی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے آج دوپہر غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی اسکول کو نشانہ بنایا ہے جہاں دسیوں بے گھر فلسطینی خاندان رہائش پذیر تھے


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے آج دوپہر الشاطی کیمپ کے مغرب میں واقع کفر قاسم نامی ایک اور فلسطینی اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔



 
رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں درجنوں بے گھر فلسطینی خاندان رہائش پذیر تھے جبکہ حملے کے بعد ریسکیو فورسز شہداء و زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں زخمی و شہید ہونے والوں کی تاحال حتمی تعداد کا تعین نہیں ہو سکتا۔


اس حوالے سے فلسطینی ای مجلے شہاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ میں عوامی بہبود و ہاؤسنگ کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ماجد صالح بھی اس حملے میں شہید ہوئے ہیں۔

-

-


خبر کا کوڈ: 1161668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161668/غزہ-ایک-اور-فلسطینی-اسکول-پر-اسرائیلی-بمباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com