QR CodeQR Code

حکومت آئینی ترمیم کی بجائے بجلی بل کم کرنے پر توجہ دے، مفتاح اسماعیل

19 Sep 2024 21:12

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ فرد واحد کے لیے ترامیم عدالتی نظام میں پیچیدگیاں پیدا کرے گی اور حکومت ان ترامیم کے بعد ججز کو اپنی مرضی سے ٹرانسفر کر سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کی بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حکومت آئینی ترامیم کے بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے تاکہ مہنگائی میں پسے پاکستان کے عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے لیے ترمیم پر حکومت کی نیت کچھ اور ہے، وہ فرد واحد کے لیے یہ ترمیم کر رہی ہے، فرد واحد کے لیے ترامیم عدالتی نظام میں پیچیدگیاں پیدا کرے گی، حکومت ان ترامیم کے بعد ججز کو اپنی مرضی سے ٹرانسفر کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی فارمولے کو بھی از سرنو دیکھنے کی ضرورت ہے، اس میں اخراجات بالخصوص سود اور دفاع کے اخراجات پر بات ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1161080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161080/حکومت-آئینی-ترمیم-کی-بجائے-بجلی-بل-کم-کرنے-پر-توجہ-دے-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com