QR CodeQR Code

تل ابیب نے شہید ماہر الجازی کا جسد خاکی عمان کے حوالے کر دیا

17 Sep 2024 16:53

غاصب صیہونی رژیم نے شہید ماہر الجازی کی استشہادی مزاحمتی کارروائی کے تقریباً 10 روز کیبعد انکے جنازے کو اردنی حکام کے حوالے کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے بالآخر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں غیرقانونی و سفاک صیہونی فوج کے خلاف استشہادی مزاحمتی آپریشن "الکرامہ" انجام دینے والے شہید ماہر الجازی کا جنازہ اردن کے حوالے کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اردنی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شہید ماہر الجازی کا جسد خاکی حوالے کر دیا گیا ہے جسے شہید کے اہلخانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔



 
واضح رہے کہ ریٹائرڈ اردنی فوجی ماہر الجازی نے 8 ستمبر کے روز اردن و مقبوضہ فلسطین کی مشترکہ سرحدی کراسنگ پر ایک ٹرک ڈرائیور کے حلیئے میں کنگ حسین پل (الکرامہ) کو عبور کیا اور فلسطین پر قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے سے قبل 3 غاصب صیہونی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر ڈالا جس کے بعد غاصب صیہونی رژیم نے طوفان الاقصی آپریشن کے اس پہلے اردنی شہید کا جنازہ حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور بعض ذرائع کے مطابق غیرقانونی اسرائیلی رژیم نے ان کی میت کو حوالہ کرنے کے لئے شرائط بھی رکھی تھیں جن میں امان کی جانب سے معافی مانگے جانے، شہید کے تشیع جنازے میں شرکاء کی تعداد کو انتہائی محدود کئے جانے اور ان کے جنازے کی تقریب میں "اسرائیل مخالف مظاہروں" کی ممانعت پر مبنی شرائط سرفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ اردن کے لاکھوں شہریوں نے اس آپریشن کی حمایت میں چند روز قبل ہی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے تھے جن میں اردنی قوم کے فلسطینی مزاحمت کے آ ساتھ کھڑے ہونے پر زور دیتے ہوئے "وادی عرب" (دوطرفہ امن معاہدہ) اور تیل و گیس اور باہمی تعلقات و سکیورٹی کے معاہدوں سمیت عمان و تل ابیب کے درمیان طے پانے والے تمام معاہدوں کو یکسر منسوخ کر دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1160585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160585/تل-ابیب-نے-شہید-ماہر-الجازی-کا-جسد-خاکی-عمان-کے-حوالے-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com