QR CodeQR Code

صوبائی وزیر علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت معطل، 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات ہونگے

16 Sep 2024 15:13

انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے پی بی 45 بلوچستان کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کرانیکا حکم دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان کے حلقے پی بی 45 سے کامیاب پیپلز پارٹی کے رکن علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے، جن کی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ جمعیت علما اسلام کے میر عثمان پرکانی کی جانب سے علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے آج انتخابی عذرداری پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے علی مدد جتک کی رکنیت ختم کرنے کے ساتھ ان کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160348/صوبائی-وزیر-علی-مدد-جتک-کی-اسمبلی-رکنیت-معطل-15-پولنگ-اسٹیشنز-پر-دوبارہ-انتخابات-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com