QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین عید میلاد النبی پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام کرے گی، انجینئر سخاوت علی سیال

15 Sep 2024 23:02

ملتان سے جاری بیان میں صوبائی صدر عزداری ونگ کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ہفتہ وحدت کے طور پر منا کر دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عاشق اور غلام ہیں، 12 ربیع الاول ہمیں اتحاد و وحدت اور یگانگت کا پیغام دیتا ہے۔ سرور دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور ان کی آل پاک سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر اور ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینیئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے موقع پر عاشقان رسول کے استقبال میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے استقبالیہ کیمپ اور ان کے لیے سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انجینیئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ عید میلاد النبی ہفتہ وحدت کے طور پر منا کر دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عاشق اور غلام ہیں، 12 ربیع الاول ہمیں اتحاد و وحدت اور یگانگت کا پیغام دیتا ہے۔ سرور دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور ان کی آل پاک سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1160198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160198/مجلس-وحدت-مسلمین-عید-میلاد-النبی-پر-استقبالیہ-کیمپ-اور-سبیلوں-کا-اہتمام-کرے-گی-انجینئر-سخاوت-علی-سیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com