QR CodeQR Code

موجودہ حالات کے ذمہ دار 75 سال سے حکومت کرنیوالی جماعتیں ہیں، رحیم کاکڑ

15 Sep 2024 18:56

اپنے بیان میں تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء رحیم کاکڑ نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آج امن و امان کا ہے، جس پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس وقت وطن عزیز کو باعمل سیاسی قیادت کی ضرورت ہے، جو نئی قیادت پر مشتمل ہو۔ ملک کا جو حال ہے اس کے ذمہ دار 75 سال سے حکومت کرنے والی جماعتیں ہیں۔ اپنے بیان میں پاکستان تحریک اصاف کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے کہا کہ تحریک انصاف ملک اور فیڈریشن کی واحد جماعت ہے جو ملک کے چاروں صوبوں کے عوام میں مقبول ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک کو متحد و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ آج ملک کا جو حال ہے اس کے ذمہ دار 75 سال سے حکومت کرنے والی جماعتیں ہیں۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آج امن و امان کا ہے، جس پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو باعمل سیاسی قیادت کی ضرورت ہے، جو نئی قیادت پر مشتمل ہو۔


خبر کا کوڈ: 1160170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160170/موجودہ-حالات-کے-ذمہ-دار-75-سال-سے-حکومت-کرنیوالی-جماعتیں-ہیں-رحیم-کاکڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com