QR CodeQR Code

ہمارا کارکن اسرائیلی اسنائپر کی گولی سے شہید ہوا ہے، اقوام متحدہ

13 Sep 2024 20:47

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسکا ایک فلسطینی ملازم اسرائیلی اسنائپر کے ہاتھوں مارا گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا (UNRWA) نے اعلان کیا کہ گذشتہ رات مغربی کنارے میں اس تنظیم کے ایک فلسطینی ملازم کو اسرائیلی اسنائپر نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
 
اپنے بیان میں انروا کا کہنا تھا کہ فلسطینی ملازم اپنے گھر کی چھت پر موجود تھا جب اسے قابض اسرائیلی فوج کے ایک اسنائپر نے نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔

انروا کے مطابق مغربی کنارے میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران اس بین الاقوامی تنظیم کے ملازمین کے قتل کی کوئی مثال نہیں ملتا!

انروا نے یہ اعلان بھی کیا کہ جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں انجام پانے والے اسرائیلی جنگی جرائم کے دوران اس کے کل 200 ملازمین شہید ہو چکے ہیں جس کی اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے کوئی مثال نہیں ملتی۔

مغربی کنارے میں انروا کے اس ملازم کی شہادت، غزہ کے مرکز میں واقع اس بین الاقوامی ادارے کے ایک اسکول پر غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کی ہوائی بمباری کے بعد منظر عام پر آئی ہے جس میں انروا کے 6 فلسطینی ملازم شہید ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1159793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159793/ہمارا-کارکن-اسرائیلی-اسنائپر-کی-گولی-سے-شہید-ہوا-ہے-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com