QR CodeQR Code

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی اڈوں پر حزب اللہ لبنان کا میزائل حملہ

13 Sep 2024 17:36

عرب میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع اہم اسرائیلی بیس پر حزب اللہ لبنان کے تابڑتوڑ میزائل حملوں کی خبر دی ہے


اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے اہم فوجی ٹھکانوں کے خلاف انجام پانے والے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے تازہ میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد غیرقانونی یہودی بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے اور بجلی منقطع ہو گئی۔
 

المیادین کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطینی شہر صفد میں وسیع آگ بھی بھڑک اٹھی۔

اس حوالے سے حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر واقع غاصب صیہونی رژیم کی اہم میزائل ڈیفنس بیس کو دسیوں کاتیوشا میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
 
ادھر اسرائیلی فوج نے بھی اعلان کیا کہ شہر صفد پر تقریباً 20 پروجیکٹائل فائر کئے گئے ہیں تاہم اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں صیہونی فوج کے قریبی ٹیلیویژن چینل کان نے اس حملے کے باعث شہر صفد کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر شائع کی ہیں جبکہ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فائر فائٹر عملہ مذکورہ حملے کے باعث بھڑک اٹھنے والی وسیع آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے!


خبر کا کوڈ: 1159752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159752/مقبوضہ-فلسطین-کے-شمال-میں-واقع-صیہونی-اڈوں-پر-حزب-اللہ-لبنان-کا-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com