دو ریاستی حل کو کمزور کرنے پر مبنی اسرائیلی پالیسی پر تشویش ہے، انٹونیوگیوٹرس
13 Sep 2024 17:25
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دو ریاستی حل کو کمزور کرنے پر مبنی غیرقانونی صیہونی رژیم کے متعدد وزراء کیجانب سے جاری پالیسیوں کو تشویش کا باعث قرار دیا ہے
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گیوٹرس نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ اسرائیلی رژیم کے اندر موجود بہت سے لوگوں کی منظم پالیسی، غیرقانونی یہودی بستیوں کی توسیع کے ذریعے دو ریاستی حل کو کمزور بنانا ہے۔
الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں انٹونیو گیوٹرس نے تاکید کی کہ ہمیں بنیادی طور پر مغربی کنارے میں تعمیر ہونے والی غیرقانونی یہودی بستیوں، فلسطینی زمینوں پر قبضے اور کسی بھی نئی زمین کے (اسرائیل کے ساتھ) الحاق کو یکسر مسترد کر دینا چاہیئے!!
اپنی گفتگو ایک دوسرے حصے میں سربراہ اقوام متحدہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ، سوڈان و یوکرین میں شدید ترین تنازعات کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے!
خبر کا کوڈ: 1159751