QR CodeQR Code

امریکی انتخابی عمل میں ایرانی مداخلت سے متعلق امریکی دعوی ناصر کنعانی کیجانب سے مسترد

6 Sep 2024 13:48

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی انتخابات میں مبینہ ایرانی مداخلت کے بارے امریکی اٹارنی جنرل کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی اہلکار اپنی سرحدوں سے باہر دوسروں پر الزامات لگا کر اپنی گہری ملکی تقسیم اور بھیانک مسائل کو کسی صورت حل نہیں کر سکتے!!


اسلام ٹائمز۔ امریکی اٹارنی جنرل کے اس دعوے پر کہ جس میں ایران سمیت بعض دیگر ممالک کے اقدامات سے امریکی انتخاباتی عمل و نتائج کے متاثر ہونے کا دعوی کیا گیا تھا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تاکید کی ہے کہ امریکی حکام، اپنی سرحدوں سے باہر موجود فریقوں پر الزام تراشی کے ذریعے اپنے ملک میں موجود گہری تقسیم اور بھیانک مسائل کو کسی صورت درست نہیں کر سکتے!
 

اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ناصر کنعانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر، ہم ان بار بار کے دعووں کو بے بنیاد، جانبدارانہ اور امریکہ کی گھریلو سیاست میں استعمال کے قابل قرار دیتے ہوئے ایسے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہیں! انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اپنے ملک میں موجود گہری اندرونی تقسیم اور گھمبیر مسائل کہ جن کی جڑیں امریکہ کی ابتر ساخت، سیاست و سماجی مسائل میں موجود ہیں؛ کو سرحدوں سے باہر موجود دوسرے فریقوں پر الزامات تراشی کے ذریعے کسی صورت حل نہیں کر سکتے!
 
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جو دوسرے آزاد ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر قانونی مداخلتوں میں پیش پیش ہے اور جس کے سیاہ ریکارڈ میں اس طرح کے تباہ کن اقدامات کی ایک طویل فہرست موجود ہے؛ اپنے اندرونی مسائل و بحرانوں کے حوالے سے دوسرے ممالک کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے؛ آزاد ممالک کے اندرونی معاملات میں اپنی مداخلت و غیر قانونی رویے کے سیاہ ریکارڈ پر کسی صورت پردہ نہیں ڈال سکتی!

واضح رہے کہ بدھ کی شام امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے دعوی کیا تھا کہ ہم روس، چین یا کسی بھی دوسرے غیر ملکی کھلاڑی جیسا کہ ایران کی کوششوں کے خلاف ردعمل ضرور ظاہر کریں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے، جو امریکی انتخاباتی عمل میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں!


خبر کا کوڈ: 1158357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158357/امریکی-انتخابی-عمل-میں-ایرانی-مداخلت-سے-متعلق-دعوی-ناصر-کنعانی-کیجانب-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com