QR CodeQR Code

امریکی کانگریس ہٹلرِ زماں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ذرہ بھی شرمسار نہیں ہوئی، رجب طیب اردگان

26 Jul 2024 18:15

اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے فاتحین کے اقتصادی، سیاسی، عسکری اور سفارتی مفادات کی حفاظت کیلئے بنایا جانے والا عالمی نظام فرسودہ ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے آج جمعے کے بعد صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی گفتگو اور امریکی کانگریس کی جانب سے اس انتہاء پسند شخص کی حوصلہ افزائی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عموماََ جو افراد انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اُن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے لیکن دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکی کانگریس کیسے ایک قاتل اور نسل کُش آدمی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان 40 ہزار سے زائد بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کے قاتل کو داد و تحسین دے رہے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے فاتحین کے اقتصادی، سیاسی، عسکری اور سفارتی مفادات کی حفاظت کے لئے بنایا جانے والا عالمی نظام فرسودہ ہو چکا ہے۔ ترکیہ کے صدر نے کہا کہ دنیا کو جو لوگ حمہوریت اور انسانی حقوق کا درس دیتے نہیں تھکتے وہ اس زمانے کے ہٹلر کی حمایت سے ذرہ برابر بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔ ہمیں ایک ایسے پاگل پن کا سامنا ہے کہ جس کے ذریعے غزہ کے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے خون میں ڈوبے قصاب کی میزبانی کی جا رہی ہے اور اس کی فریب آلود تقریر کی تعریف کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1150155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1150155/امریکی-کانگریس-ہٹلر-زماں-کی-حوصلہ-افزائی-کرتے-ہوئے-ذرہ-بھی-شرمسار-نہیں-ہوئی-رجب-طیب-اردگان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com