QR CodeQR Code

طالبان کا دوسرا حکومتی وفد بھی روس پہنچ گیا

8 Jun 2024 22:57

طالبانی وزیر محنت و سماجی امور کی سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیدوران ہی طالبانی وزیر برائے اعلی تعلیم کی سربراہی میں افغان حکومت کا دوسرا وفد بھی روس پہنچ گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزیر معارف حبیب اللہ آغا اور طالبانی وزیر برائے اعلی تعلیم ندا محمد ندیم بھی کازان اجلاس میں شرکت کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں روس پہنچ گئے ہیں۔

طالبانی وزارت برائے اعلی تعلیم کے ترجمان ضیاء اللہ ہاشمی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کابل کا وفد اس اجلاس کے دوران روس میں مقیم افغان طلباء کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم کے ساتھ بھی گفتگو میں شرکت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1140523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1140523/طالبان-کا-دوسرا-حکومتی-وفد-بھی-روس-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com