QR CodeQR Code

غزہ میں مستقل جنگبندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرینگے، فرانس

31 Mar 2024 22:39

قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہیکہ پیرس، غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنیکا ارادہ رکھتا ہے


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزیر خارجہ اسٹیفن سیگورنیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس، جنگ غزہ کے مکمل خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسٹیفن سیگورنیٹ کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کے مسودے میں "2 ریاستی حل کے لئے تمام رہنما اصولوں" اور "غزہ کی پٹی میں مستقل جنگبندی" کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔

عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مصر و اردن کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کے دوران فرانسیسی وزیرخارجہ نے غزہ کی پٹی میں فوری و مستقل جنگبندی اور حماس کے زیر حراست موجود تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری انسانیت سوز اسرائیلی جنگی جرائم کے باعث اب تک 32 ہزار 705 فلسطینی شہری شہید اور 75 ہزار 190 زخمی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1126104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1126104/غزہ-میں-مستقل-جنگبندی-کیلئے-سلامتی-کونسل-قرارداد-پیش-کرینگے-فرانس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com