حماس اور فلسطینیوں کو یقین دلاتے ہیں 25 کروڑ پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں، لیاقت بلوچ
19 Nov 2023 20:38
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے آج سراپا احتجاج ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہوں نے مایوس کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے آج سراپا احتجاج ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں نے فلسطینیوں سے بے مثال محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی سرزمین پر 6 ہزار بچے شہید ہو گئے ہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، پوری دنیا بدامنی سے دو چار ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1096811